Corona kills 16 more patients in kp

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک(پشاور): خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 6 افراد انتقال کر گئے، محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4ہزار280 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 100 افراد متاثر ہوئے، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ37 ہزار 247ہوگئی، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ230مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 30ہزار 898ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت کے خلاف منظم عوامی جدوجہد ناگزیر ہے، اسد قیصر

پشاورمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے2افراد جاں بحق، پشاورمیں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد2089 ہوگئی، پشاور میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید38 افراد متاثر ہوئے، پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد50 ہزار79 ہوگئی ، صوبے میں ایک دن میں 8ہزار482 نئے ٹسٹ کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  صوبائی وزراء قاسم شاہ اور مینا خان کا پشاور میں سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ