inline image preview

کورونا وائرس: ملک میں مزید 39افراد چل بسے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)مہلک وبا کورونا وائرس کےباعث ملک بھرمیں مزید39 مریض زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ مزید930 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk)نیشنل کمانڈ و آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں تعداد 22 ہزار73 اور مثبت کیسز کی تعداد9لاکھ 50 ہزار768ہوگئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار5 ہے اور8 لاکھ 95 ہزار960 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں فوری جنگ بندی کا وقت آ گیا ہے،اسحاق ڈار

اب تک کورونا کی مجموعی طور پرایک کروڑ34 لاکھ84 ہزار354 ڈوزز لگائی جاچکی ہیں۔ ملک میں 25 لاکھ 66 ہزار547 افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار672 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار358، خیبرپختونخوا 4 ہزار 280، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 303 اور آزاد کشمیر میں 574 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

رپورٹ میں بتایا گیا اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار431، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 37 ہزار 247، پنجاب 3 لاکھ 45 ہزار 251، سندھ 3 لاکھ 33 ہزار194، بلوچستان 26 ہزار776، آزاد کشمیر 20 ہزار19اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 850 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔