1298267 mehmoodkhan 1534770625 962 640x480 1

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نےایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل کا نوٹس لےلیا

ویب ڈیسک (پشاور)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے چمکنی میں ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی نے پولیس کو واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرنے کے اقدامات کی ہدایت دی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، شیخ جنید آباد کا علاقہ کوڑا دان بن گیا، بچوں کا پارک بھی متاثر

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ اس بہیمانہ قتل کے واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، انہیں جلد سے جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

محمود خان نے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان انسان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کے مقدمات جلد انجام کو پہنچیں گے ، عطا تارڑ

واضح رہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے متاثرہ خاندان سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے اور مرحومین کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔