shokat tareen

وزیر خزانہ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،اجلاس میں پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے تین سرحدی مقامات پر بارڈر مارکیٹ کے قیام کے لیے فنڈز کی فراہمی ایجنڈے میں شامل ہے،سندھ میں کورونا وائرس، قدرتی آفات سے بچائو کے لیے فنڈز کی بھی منظوری دی جائے گی۔اس کے علاوہ ایف سی کے لیے نو کروڑ 87 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی ای سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  وائس چانسلرز کی تعیناتیوں میں غیر ضروری تاخیر کی جا رہی ہے، ڈاکٹر فیروزشاہ
مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کے تمام ٹَیسٹ کلیئر، رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال

اجلاس میں پاکستان رینجرز کے لیے اڑھائی کروڑ کی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی جائے گی اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلمنٹ اکنامکس کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 3 کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی جائے گی۔