img 20190722 100500 1396988772

فواد چودھری کا بیان الیکشن کمیشن پر حملہ ہے،نفیسہ شاہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنما رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن خود مختار اور ایک آئینی ادارہ ہے پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن اور اوورسیز پاکستانیز کے ساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنما رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے فواد چوہدری کے بیان کو الیکشن کمیشن پر حملہ قرار دے دیا۔

نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے نااہل حکومت کے انتخابی نظام کو کمزور کرنے کی کوششوں کو بےنقاب کیا اس طرح کے بیانات دیکر الیکشن کمیشن کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی پرچم گرانے پر دھماکہ، اسرائیلی شہری زخمی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی شفاف انتخابات کے لئے پارلیمان کے ذریعے قانون سازی کی مکمل حمایت کرتی ہے، قانون سازی کی آڑمیں غیرقانونی طور پرآرڈیننس کا اجرا اور بلز بلڈوز کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ حکومت کے الیکشن کمیشن کو کمزور کرنے کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی، الیکشن کمیشن پر حملا ناقابل قبول ہے، اوورسیز پاکستانیز محبِ وطن ہیں انکے لئے قانون سازی کرنی ہے تو پارلیمان کے ذریعے کریں نااہل حکومت کی اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق دلانے کی نیت ہوتی تو رات کے اندھیرے میں آرڈیننس جاری کرنے کی بجائے شفاف طریقے سے قانون سازی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کوشش ہے کوئی بچہ سکول سے باہر نہ ہو، وزیراعظم

پیپلزپارٹی کی سینیئررہنما رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نےیہ بھی کہا کہ عمران خان کی نظر ہمیشہ اوورسیزپاکستانیز کی جیب پر رہی اور انہیں چندے کے لئےاستعمال کیا، اب بھی نااہل حکومت ووٹ کا چکمہ دے کران سے پیسے بٹورنا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی اوورسیز کے لئے ایک آئینہ راستہ تیارکررہی ہے۔