motorway e1543872153110

موٹروے پولیس کی بڑی کاروائی،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)موٹروے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کلرکہار کے قریب سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑلی،منشیات میں آٹھ کلو گرام ہیروئن، چار کلو گرام افیون،ایک کلوگرام آئس شامل ہے ،نامعلوم ملزم گاڑی چھوڑ کر پیچھے سے آنے والی نامعلوم گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گیا،ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پر کلرکہار کے قریب موٹروے پولیس کی جانب سے معمول کی سپیڈ چیکنگ جاری تھی کہ گاڑی نمبر ایک زیڈ پی 5780 ہنڈا کار، جو کہ مقررہ سپیڈ سے زیادہ رفتار میں آرہی تھی اسے رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن گاڑی میں موجود ملزم نے گاڑی موقع سے فرار کردی جس پر ایک مرتبہ پھر گاڑی کو وکنے کا اشارہ دیا گیا لیکن اس مرتبہ بھی ملزم نے گاڑی نہ روکی،معاملے کو مشکوک جانتے ہوئے مذکورہ گاڑی کا تعاقب کیا گیا موٹروے پولیس کو پیچھا کرتے دیکھ کر ملزم گاڑی سڑک پر چھوڑ کرپیچھے سے آنے والی ایک نامعلوم گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،جس کی تلاش جاری ہے، گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی میں سے آٹھ کلو گرام ہیروئن، چار کلوگرام افیون اور ایک کلو گرام آئس برآمد ہوئی جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ حملہ :چین کا ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ
مزید پڑھیں:  ججز کا تحفظ یقینی بنایا جائے، عدلیہ میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔