img 1569566104

پاکستان میں اصل تبدیلی نظام تبدیل ہونےسےآئےگی،سراج الحق

ویب ڈیسک (بونیر) جماعت اسلامی امیر سراج الحق نے بونیر میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں پہلے سے ذیادہ خونریزی کا خدشہ ہے،افغانستان میں امن سے خطے میں استحکام آئےگا اورافغانستان کے روشن مستقبل کےلیے سیاسی حل بہتر رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ اور گزشتہ ادوار کی حکومتیں ایک چین کی کڑیاں ہیں،پی ٹی آئی حکومت نے کچھ تبدیلی نہیں لائی،پاکستان میں اصل تبدیلی نظام تبدیل ہونے سے آئے گی،

امیر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ملک چلانے کےلیے عشر و زکواة پر عمل کرنا ہوگا آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہوگی ۔جب تک ہمارے بجٹ کا ذیادہ حصہ آئی ایم ایف کو جائے گا ترقی کرنا مشکل ہے، حکومت کے پاس نوجوانوں کےلیے کوئی پالیسی نہیں ہے۔ یہ بجٹ عوام دوست نہیں ہے، بجٹ میں نوجوانوں کےلیے اور زراعت کےلیے کچھ خاص نہیں ہے۔ پیٹرول مہنگا کرکے بجٹ پیش کرنے سے پہلے عوام کو مایوس کردیا ہےمہنگائی حد سے بڑھ گئی حکومت کچھ نہیں کرسکتی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ڈی آئی خان فائرنگ کی مذمت

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ مصنوعی اعشاریے ملکی معیشت کے لیے وینٹی لیٹر کے سوا کچھ بھی نہیں۔ ملک میں مہنگائی و بے روزگاری کا طوفان آیا جس سے عوام دو وقت کی روٹی سے تنگ ہیں۔ حقیقی معنوں میں خوشحالی کی طرف سفر ہوتا تو ہوائی اڈے اور شاہراہیں گروی رکھنے پر غور کی نوبت نہ آتی۔وزیرخزانہ کی طرف سے ایسی تمام تجاویز کی مذمت کرتے ہیں، وزیرخزانہ ملک کے لیے نہیں بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کے لیے کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مردان، گھریلو تنازعہ پر سسر کی فائرنگ، بہو اور 2 سالہ نواسہ جاں بحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت اشیائے ضروریہ، گیس ، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کر ے۔

دوسری جانب صوبائی امیر جماعت اسلامی مشتاق احمد خان نے کہا کہ بجٹ مین عوام کےلیے کوئی ریلیف نہیں ہے۔عوام کو دھوکا دیا جارہا ہے بجٹ کا زیادہ حصہ آئی ایم ایف لے گیا، دفاع کے بعد تعلیم صحت صاف پانی اور زراعت کےلیے حکومت نے کیا رکھا ہے۔ بے روزگاری او مہنگائی بڑھ رہی ہے حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں ہےسب پارٹیوں کو متحد ہونا پڑے گا اگر جمہوریت بچانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس ملک چلانے کےلیے بہترین پلان موجود ہے۔