download 3 29

سرکاری بھرتیوں کے عمل کو تیز اور شفاف بنانے کے لئے ایٹا کی ری اسٹرکچرنگ وقت کی اہم ضرورت ہے،محمود خان

ویب ڈیسک (پشاور)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایوالویشن ایجنسی (ایٹا) سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے اعلی تعلیم کامران بنگش کے علاوہ سیکرٹری اعلی تعلیم اور ایٹا کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو ایٹا کی استعداد کار میں اضافہ کرنے اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ادارے کی ری اسٹرکچرنگ اور اصلاحات پر بریفنگ دی گئی اوروزیر اعلی نے ایٹا کی ری اسٹرکچرنگ اور بڑے پیمانے پر اصلاحاتی کے لئے مجوزہ پلان سے اتفاق کرتے ہوئےمتعلقہ حکام کو اصلاحاتی اقدامات اور ری اسٹرکچرنگ پلان پر ٹائم لائینز کے مطابق عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں ٹریفک حادثہ ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

محمود خان نے کہا کہ ایٹا سرکاری سطح پر ٹیسٹنگ کا ایک با اعتماد ادارہ ہے ،سرکاری بھرتیوں کے عمل کو تیز کرنے اور اسے شفاف بنانے کے لئے ایٹا کی ری اسٹرکچرنگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ایٹا کی استعداد کار کو تمام سرکاری محکموں میں بھرتیوں کی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ایٹا کو اتنا مضبوط کیا جائے کہ سرکاری بھرتیوں کے لئے نجی ٹیسٹنگ ایجنسیوں کی ضرورت ہی نہ پڑے اورادارے کی استعداد کار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا موثر استعمال یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:  بنوں: پرچہ آؤٹ کرنے والاامتحانی ڈیوٹی پر مامور استاد گرفتار