kp food 1

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی مختلف شہروں میں کاروائیاں

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی مختلف شہروں میں کاروائیاں، فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق چارسدہ روڈ پشاور پرفیکٹری پر چھاپا، مضر صحت مصالحہ جات برآمد، مصالحہ جات میں بورا، غیر معیاری چاول، باسی تیل اور نان فوڈ گریڈ کلر کا استعمال کیا جارہا تھا، فیکٹری سے 20 ہزار کلو مضر صحت مصالحہ جات برآمد، فیکٹری سیل کر دی گئی، کاروائی کے دوران ایک شخص گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ:ن لیگ نے جے یو آئی کو ملنے والی مخصوص اقلیتی نشست چیلنج کردی

ٹانک میں بیکری سے 1200 لیٹر سے زائد غیر معیاری شوگر سیرپ تلف، بیکری سیل کر دی، بنوں میں انسپکشن کے دوران فیکٹری سے 500 کلو مضر صحت آئس کریم برآمد، یونٹ سیل کر دیا گیا، آئس کریم کی تیاری میں مضر صحت کیمکلز اور دیگر غیر معیاری اجزاء استعمال کیے جارہے تھے، ہری پور میں انسپکشن کے دوران 450 لیٹر ملاوٹ شدہ ناقص دودھ تلف، دو ڈیری شاپس سیل کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  صوبائی وزراء قاسم شاہ اور مینا خان کا پشاور میں سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ