wahab riaz 1

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کی پریس کانفرنس

ویب ڈیسک (لاہور): میرے لئے بطور کپتان ٹیم کا فائنل میں پہنچنا اعزاز کی بات ہے، زازائی جس طرح پرفارم کر رہا ہے ٹیم کے لئے بہت فائدہ مند ہے، کوشش کریں گے پلے آف کی طرح فائنل میں بھی جیت حاصل کریں، پشاور زلمی کی جیت میں پوری ٹیم نے کردار ادا کیا، محمد اکرم اور ڈیرن سیمی نے ٹیم کا مورال بلند رکھا ہے۔

بطور کپتان ذمہ داری نبھاتے ہوئے پریشانی ضرور ہوتی ہے، ٹیم بناتے ہوئے کمبینیشن کو مدنظر رکھتے ہیں، اپنی پرفارمینس سے مطمئین ہوں، قومی ٹیم میں سلیکٹ کرنا سلیکٹرز کا کام ہے، میرا دل ہمیشہ پاکستان ٹیم میں کھیلنے کے لئے دھڑکتا ہے، حیدر علی آؤٹ فارم ضرور ہیں لیکن وہ میچ ونر کھلاڑی ہیں۔ جب سے پی ایس ایل کھیل رہا ہوں نمبر ون باؤلر نہیں بن سکا
کوشش کروں گا فائنل میں آؤٹ کر کے لیگ کا نمبر ون باؤلر بنوں، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، کوشش کریں گے اچھی کرکٹ کھیلیں، میچز جیتنے کے لئے تمام شعبوں میں ڈسپلن رہنا پڑتا ہے، انضمام الحق کا ٹیم کے ساتھ ہونا بہت فائدہ مند ثابت ہوا
شعیب ملک کی وجہ سے مجھے ہمیشہ بہت فائدہ ہوا ہے، شعیب ملک جیسے پلئیر کا مڈل آرڈر میں ہونا ٹیم کے لئے فائدہ مند ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کو احتجاج خیبر پختونخوا میں کرنا چاہئے،بلاول