jamat e islami

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام حقوق قبائل دھرنا

ویب ڈیسک (پشاور): جماعت اسلامی کے زیر اہتمام حقوق قبائل دھرنا، پشاور میں کے پی اسمبلی کے سامنے کارکن دھرنا دئیے بیٹھ گئے، مظاہرین نے کہا کہ قبائلی عوام کو تعلیم، صحت، انصاف اور روزگار فراہم کرے، انضمام کے وقت قبائلی عوام سے جو وعدے کئے گئے تھے پورے کئے جائے، این ایف سی میں تین فیصد تاحال قبائیلی عوام کو نہیں ملے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سوشل میڈیا پر منفی مواد کی تشہیر، مشعال اعظم ایڈووکیٹ 20 اپریل کو طلب

مشتاق احمد نے کہا کہ قبائیلی اضلاع میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، قبائیلی اضلاع میں صرف بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور آئی ڈی پیز ہیں، قبائیلی اضلاع کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف نکلے ہیں، قبائیلی اضلاع میں یونیورسٹی، ہسپتال اور اکنامک زون بنائے جائیں، جانی خیل میں میں حکومت نے بہت ظلم کیا ہے، ہم نے مرجر کیلئے تحریک چلائی مگر حکومت نے قبائل کے کئے وعدے پوری نہیں کئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، صوبہ بھر میں بارشوں کا امکان