3765432576 corona 8376543245678

کورونا وبا: مزید 38 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک(اسلام آباد): ملک میں کورونا وائرس سے مزید 38 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 1097 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46 ہزار 124 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1097 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.37 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے سب کو ایک ہونا ہوگا، شہباز شریف

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 951,865 ہوگئی ہے جن میں سے 896,821 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 38 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 108ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 936ہوگئی ہے۔ جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کااجلاس،امن و امان برقراررکھنے کیلئےاہم فیصلے