shokat tareen

یکم جولائی سے کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑیں گے۔ وزیر خزانہ

ویب ڈیسک(اسلام آباد):وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے یکم جولائی سے ٹیکس اقدامات پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا، نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑیں گے۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی

اپنے ایک بیان میں شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ماضی میں ٹیکس چور ٹیکس نوٹس نظرانداز کر دیتے تھے، اب ایف بی آر کے نوٹسز نظرانداز کرنے والوں کو نقصان ہو گا۔

مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس افسر کسی ٹیکس گزار کو ہراساں نہیں کر سکے گا، نئے بجٹ میں ٹیکس چور کے لیے کوئی رعایت نہیں ہے۔