ali muhammad khan

سودی نظام ختم کرکے کسی کو بھی کرسی پر بٹھادیں ملک ترقی کریگا، علی محمد

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ سودی نظام ختم کرکے کسی کو بھی کرسی پر بٹھادیں ملک ترقی کریگا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں علی محمد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نبی پاکؐ نے ساڑھے 14 سو سال پہلے کہا تھا مجھے ہند سے ٹھنڈی ہوائیں آتی ہیں، قائد اعظم نے پاکستان کیلئے مدنی ریاست کا خواب دیکھا، جب بچوں کی ریپ کی آواز آئی تب اس ایوان میں سرعام پھانسی کی قرارداد آئی ،عمل چاہے جب بھی ہو، میں ہر بجٹ تقریر میں رونا روتا ہوں سودی نظام سے نکلو۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، تالاش شمشی خان خوڑ میں لاپتہ شخص تیسرے روز بھی نہ مل سکا

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے فرمایا تھا ہم نے مغرب کے معاشی نظام کی پیروی نہیں کرنی، وہ معاشی نظام انہیں اندھیرے میں جھونک چکا، ہم نے ملکر اگر سودی نظام کو ختم کر دیا تو کسی کو بھی کرسی پر بٹھا دیں یہ ملک چل پڑیگا، ہمارا نظریہ پاکستان اور اسلام ہے، ہم سیاسی نظریے میں اپنی لیڈر شپ کے ساتھ ہیں کرپشن میں نہیں۔

مزید پڑھیں:  بالاکوٹ اور وادی کاغان میں بارش کا نیا سلسلہ شروع