top

وفاقی حکومت کا فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی پریس بریفنگ کوروناوائرس کے خلاف حکومت سرگرم ہے، صوبوں اور مرکز کے درمیان کورونا وائرس سے متعلق معلومات کے تبادلے کی بات کی گئی.گزشتہ روز اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ نے وزیراعظم پراعتماد کا اظہار کیا، صوبوں اور مرکز کے درمیان کوآرڈی نیشن مضبوط بنانے کی ضرورت ہے.اس وقت دنیا کے 186ممالک میں کوروناوائرس پھیل چکا ہے، 11ہزار431اموات دنیابھرمیں کوروناوائرس سے ہوئی ہیں.

معاون خصوصی صحت کا مزید کہنا تھا کہ97فیصدمتاثرہ افراد صحتیاب ہوجاتے ہیں، پاکستان میں 4ہزار46مشتبہ کیسز ہیں. کوروناوائرس کے مثبت کیسز534ہیں.اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 10مصدقہ کیسز ہیں، حکومت نے گزشتہ روز کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کی. 28فروری سے17مارچ کے دوران ایران سے زائرین آئے تھے، ہم نے زائرین کوقرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا.

مزید پڑھیں:  پاکستان کے اقتصادی اصلاحات قابل تعریف ہیں، میتھیو ملر

ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں 14لیبارٹریز میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، عوام سے اپیل ہے معاشرتی روابط سے اجتناب کریں . آج سے پیر تک جو چھٹیاں ہیں ان میں عوام گھر میں ہی رہیں ، اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ایڈوائزز جاری کردی ہے.

معاون خصوصی قومی سلامتی ڈویژن اور اسٹریٹجک پالیسی معیدیوسف کا پریس بریفنگ میں مزید کہنا تھا کہ حکومت نے فضائی آپریشن بندکرنے کافیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کیاگیا،فیصلہ حکومت کے لیے مشکل تھا لیکن صورت حال دیکھتے ہوئے کیاگیا.آئندہ 2ہفتوں میں 2لاکھ مسافروں نے آنا تھا،پی آئی اے کی کچھ پروازیں پاکستان سےباہر ہیں ان کو واپس آنےکی اجازت ہوگی.بین الاقوامی فضائی آپریشن معطلی کا اطلاق آج رات 8 بجے سےہو گا، وائرس چین سے نہیں ایران سے آیا. فضائی آپریشن کی بندش کافیصلہ عارضی ہے. گزشتہ روز اجلاس میں لاک ڈاوَن کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا.

مزید پڑھیں:  آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کردار نہیں تھا، عمران خان

چیئرمین این ڈی ایم اے کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ کوروناوائرس سے بچاوَ کے لیے اقدامات کررہے ہیں، تفتان میں 600کمروں کا آئسولیشن سنٹر بنا رہے ہیں. چین میں پاکستانی ایمبسی میں این ڈی ایم اے کا آفس کھول رہے ہیں.گزشتہ روز 10 اسکینرز اور 20ہزار کٹس پاکستان پہنچ چکی ہیں، امریکہ میں جو وینٹی لیٹرز ہیں وہ استعمال شدہ ہیں.1.5ملین ماسک پنجاب کے لیے مختص کیے ہیں، جو ایک دودن میں پہنچ جائیں گے.آئندہ 10سے 12 روز میں 80ہزار ٹیسٹ کٹس مل جائیں گی.