1 540

ایبٹ آباد : مسافر چیپ کھائی میں جا گری ،ڈرائیور اور ایک بچہ جاں بحق ،9زخمی

ویب ڈیسک (ایبٹ آباد) بیرن گلی جوگی مار کے مقام پر مسافر جیپ کھائی میں جا گِری۔حادثہ کے نتیجے میں ڈرائیور اور ایک بچہ جاں بحق جبکہ 9افراد زخمی ہو گئے ۔ امدادی کاروائیاں جاری ہیں کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیکنیشن جائے حادثہ پر پہنچی اور امدادی کاروائیاں شروع کیں ۔

تفصیلا ت کے مطابق زخمیوں اورجاں بحق افراددونوں لاشیں نکالیں گئیں ۔حادثے میں جیپ کا ڈرائیور اور ایک بچہ موقع پر جاں بحق ہوئے ہیں اور حادثے میں بچوں سمیت 9 افراد زخمی۔جبکہ جیپ حادثے میںجاں بحق ہونے والوں میں آصف ساکنہ بسالی اور ذیشان ولد گل خطاب سکنہ جوگی مار شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی میں اضافہ

اس حادثے میں زخمی ہونے والوں میں ذوہیب ولد اشرف ، عاصم ولد اورنگزیب ، شاہد ولد نذیر، محمد ، ، شکیل ولد یعقوب ، نعمان ولد گل خطاب، صادق ولد وعبدالمنان ، عمیر ولد ایاز ، شامل ہیں حادثے کے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کیاجارہا ہے ۔چار افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے باعث ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی حکمرانی