marium warning

وزیراعظم کے بیان سے جنسی زیادتی کرنے والوں کو حوصلہ ملتا ہے، مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک (اسلام آباد )قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جنسی زیادتی سے متعلق عمران خان کے بیان کی یہ ایوان مذمت کرتا ہے ۔عمران خان کا بیان مخصوص ذہنیت کی عکاسی ہے کیا زینب اور دیگر زیادتی کا شکار بچوں نے کم کپڑے پہنے ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بیان سے جنسی زیادتی کرنے والوں کو حوصلہ ملتا ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کو معلوم ہونا چاہیے کہ زیادتی کا شکار بچیوں کے والدین کس کرب سے گزرتے ہیں،عمران خان کا انا کا جن صرف دو مرتبہ چھٹی جاتا ہے ۔ایک تب جب نواز شریف کے منصوبوں پر تختی لگانی ہودوسرا تب جب نواز شریف کے بنائے منصوبے گروی رکھنے ہوںآج جس پر پاکستان چل رہا ہے وہ بجلی نواز شریف نے بنائیانتخابی اصلاحات وہ ہوتی ہیں جو اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی نے کیںقانون سازی کو بلڈوز کر کے انتخابی اصلاحات نہیں ہوتیںپاکستان کے ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ۔

مزید پڑھیں:  جنرل (ر) فیض حمد کے بڑے بھائی نجف حمید گرفتار
مزید پڑھیں:  واشنگٹن، اسرائیل میں انتخابات اور قیادت کی تبدیلی پر زور بڑھنے لگا

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ سے کوئی مسئلہ نہیں ہے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بھی مسئلہ نہیں ہے الیکشن کمیشن سے اس کی خودمختاری چھینی گئی ہے الیکشن کمیشن کے اختیارات نادرا کو دیے جا رہے ہیںہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔