ویب ڈیسک (اسلام آباد )وزیراعظم عمران خان سے بل گیٹس نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔دونوں رہنما وں نے پولیو کیسز میں کمی اور عوامی صحت سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
وزیراعظم عمرا ن خان نے بل گیٹس کو ملک میں انسداد پولیو مہم سے متعلق آگاہ کیا۔وزیراعظم نے بل گیٹس کو کورونا چیلنجز سے نمٹنے کیلیے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔وزیر اعظم عمران خان نیعوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن کے اقدات کو سراہا۔
اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس سے انسداد پولیو کیلیے پاکستان کیساتھ تعاون پر اظہارتشکرکیا ۔وزیر کا کہنا تھا کہ رواں سال انسداد پولیو مہم میں 3 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے۔