222592 97126 updates

قانون سازی: حکومتی اور اپوزیشن ارکان پر 14 مشتمل رکنی کمیٹی قائم

ویب ڈیسک (اسلام آباد )اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قانون سازی پر 14 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماں کی مشاورت سے قانون سازی پر کمیٹی تشکیل دی۔کمیٹی اپنے ٹی آو آر کو وقتا فوقتا اسے بھیجے گئے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور آئی ایم ایف کااتفاق نہ ہوسکا،مذاکرات میں توسیع

معاملات کے حوالے حتمی شکل دے گی۔ کمیٹی اپنی سفارشات اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کرے گی۔ کمیٹی میں وزیردفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر ھاوسنگ طارق بشیر چیمہ شامل کمیٹی میں وفاقی وزیر بین صوبائی رابطہ فہمیدا مرزا، وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان، خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سینیٹ انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال جاری

کمیٹی میں اپوزیشن کی جانب سے شاہد خاقان عباسی، سردارایازصادق، راناثنا اللہ شامل کمیٹی میں شاہدہ اختر علی، نوید قمر، شازیہ مری، آغاحسن بلوچ شامل ہیں ۔