313684 120905 updates

اسلام آبادہائی کورٹ نے خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست نمٹا دی

ویب ڈیسک (اسلام آباد )ہائی کورٹ میں خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست نمٹا دی گئی ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے کے مطابق آئین کا آرٹیکل 69 اسپیکر قومی اسمبلی کو احکامات جاری کرنے پر پابندی عائد کر تا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ امید کرتی ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی معاملے کو خود دیکھیں گے، درخواست گزار کو حلقہ این اے 206 سکھر-I کیلئے بجٹ سیشن میں موقف دینے کا حق دیا جائے،

مزید پڑھیں:  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا امکان
مزید پڑھیں:  ہمارے بیٹوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،صدر مملکت

اسلام آباد ہائی کورٹ اسپیکر قومی اسمبلی پر مکمل اعتماد کرتی ہے، خورشید شاہ کا کوئی نمائندہ اسپیکر قومی اسمبلی کو درخواست دینے کا مجاز ہے۔