60a9dc6d7ab7a

پشاور کے مختلف ہسپتال میں کورونا ویکسنیشن کا عمل جاری ،تاہم بیرون ملک جانیوالوں کو مشکلات کا سامنا

ویب ڈیسک (پشاور) خیبر ٹیچنگ اسپتال، لیڈی ریڈنگ اسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ۔اسپتالوں میں بیرون ملک جانے والے افراد کیلئے اسٹرازینیکا ویکسین دستیاب نہیں۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ویکسین کی عدم دستیابی پر بیرون ملک جانے والے شہریوں کو مشکلات سے دوچار ہیں ۔کے ٹی ایچ، ایل آر ایچ اور ایچ ایم سی میں سائنو ویک، کین ساینو اور فائزر ویکسین دستیاب ہیں۔

مزید پڑھیں:  تھانہ غالیگے میں ملزم کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کا منصوبہ ناکام

سیکریٹری صحت کا کہناتھا کہ صوبے میں کورونا سے بچاو کی ویکسین کی کوئی قلت نہیں، کین سائنو ویکسین کی 80 ہزار ڈوز گزشتہ روز مل گئی ہے، امید ہے کہ سائنو ویک کی 4 لاکھ ڈوز مل جائے گی، اسٹرازینیکا ویکسین جولائی کے پہلے ہفتے میں ملے گی۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق