296352 4521320 updates

جوہرٹاون دھماکہ: پنجاب پولیس ملزمان کی گرفتاری کے قریب۔وفاقی وزیر داخلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد )جو ہرٹاون دھماکہ پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے جوہر ٹاون دھماکے کی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے، پنجاب پولیس ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے، پنجاب پولیس جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لیکر عوام کو اچھی خبر سنائی گے۔
وفاقی وزیر شیخ رشید نے مزید کہا کہ جو لوگ ملک میں انتشار پھیلانا اور پاکستان کو انڈرپریشر لانا چاہتے ہیں وہ ناکام ہوں گے۔ پاکستان کبھی کسی دباو میں نہیں آئے گا۔ افغانستا ن بارڈ ر پر ہم نے چھیاسی فیصد اورایران بارڈر پر چھیالیس فیصد فینسنگ ہوگئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب، رمضان المبارک کے لیے خصوصی پاسپورٹ سٹیمپ متعارف

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں سیاسی اورمعاشی استحکام آیا ہے ۔پاکستان کے دشمنوں کو یہ چیز ایک آنکھ نہیں بھاتی دشمنوں نے دہشت گردی کے راستے اپنا نا شروع کیا ہے وہ ناکام ہوں گے ۔پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ملکر اس ملک میں امن استحکام اورترقی کاسفر جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  غزہ، اسرائیلی افواج نے مزید 35 سے زائد فلسطینی گرفتار کر لئے