7c279674 ebb4 4f84 b6ed a454e03aea2b

وزیرِ اعظم عمران خان سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقات

ویب ڈیسک (اسلام آباد )وزیرِ اعظم عمران خان سے ارکانِ قومی اسمبلی نیملاقات کی ۔ملاقات میں مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داد، معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر، ارکانِ قومی اسمبلی عاصم نذیر، رضا نصراللہ گھمن، خرم شہزاد اور صنعت کار شاہد نذیر شریک تھے ۔

مزید پڑھیں:  چیف سیکرٹری کی تعیناتی ،اے ایس اے ایف پی کا وزیراعلیٰ کو خط

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، بجٹ میں عوام کے ریلیف اور صنعتوں کی سہولت و ترقی کیلئے شامل اقدامات پر بات چیت ہوئی ۔عاصم نذیر نے وزیرِ اعظم کو ٹیکسائل شعبے سے متعلقہ معاملات ، خصوصا موجودہ حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں ٹیکسٹائل کے شعبہ جات کا فروغ اور ترقی، برآمدات میں شعبے کا کردار سے متعلق تفصیلی بریف کیا ۔ شعبے کی مزید بہتری و فروغ کے حوالے سے حل طلب معاملات اور تجاویز بھی وزیر اعظم کو پیش کیں.

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت نے متنازعہ بیان پر کور کمیٹی سے معذرت کرلی