6666 11

وزیراعلی خیبر پختونخوا:کورونا صورتحال میں طبی عملے کا کردار قابل تحسین ہے , دوران ڈیوٹی کورونا سے شہید ہونے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے ورثا میں چیکس تقسیم کیے

ویب ڈیسک (پشاور)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شہدا پیکج کے تحت دوران ڈیوٹی کورونا سے شہید ہونے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے ورثا میں چیکس تقسیم کیے۔ وزیر اعلی نے مزید چار شہدا کے ورثا میں امدادی چیکس تقسیم کئیان چار شہدا میں مسرت جبین نرس، اشرف گل ڈسپنسر، جاوید احمد میڈیکل ٹیکنیشن، محمد عارف کلاس فور شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب، رمضان المبارک کے لیے خصوصی پاسپورٹ سٹیمپ متعارف

رپورٹ کے مطابق اب تک صوبے کے 14 شہید ہیلتھ ورکرز کے ورثا کو امدادی چیکس دیئے جا چکے ہیں۔ شہدا پیکج کے تحت شہید ہونے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے ورثا کو 70 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے امدادی چیکس دیے گئے۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ کورونا صورتحال میں طبی عملے کا کردار قابل تحسین ہے، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز نے دوسروں کی جانیں بچانے کے لئے اپنی جانیں قربان کیں،صوبائی حکومت طبی عملے کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، صوبائی حکومت ان شہدا کے ورثا کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں فائرنگ سے ریٹائرڈ پولیس اہلکار جاں بحق