پشاور : محکمہ ایکسائز کی کارروائی ، منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک (پشاور) محکمہ ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کی خفیہ اطلاع پر پشتخرہ چوک پشاور میں کامیاب کاروائی، ایکسائز حکام نے ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ، 29 عدد کیپسول 197 گرام برآمدکر لی گی،ایکسائز حکام کے مطابق ہیروئن کیپسول بنا کر بیرون ملک سمگل کی جانی تھی، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اورمقدمہ درج کر لیا گیا