آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن ہڑتال: حکومت نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی

ویب ڈیسک : حکومت نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی،پیٹرولیم ڈویژن نے ایسوسی ایشن کو کل مذاکرات کے لئے بلا لیا.

وزیر توانائی حماد اظہر کل ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کریں گے،آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن، پیٹرولیم ڈویژن حکام کی ملاقات کل 12 بجے ہو گی،ملاقات میں ایف بی آر کے نمائندے بھی شریک ہوں گے.