پشاور:آئی جی پولیس نے پولیس کے گریڈ 20 سمیت 9 پولیس افسران کے تبادلوں اور تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے

ویب ڈیسک (پشاور): آئی جی پولیس نے پولیس کے گریڈ 20 سمیت 9 پولیس افسران کے تبادلوں اور تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے، اعلامیہ کے مطابق پولیس آفیسر محمد ظفر علی کو پراجیکٹ ڈائریکٹر سیف سٹی پشاور سے تبدیل کرکے(آر پی او)کوہاٹ تبدیل کردیا، قاسم علی خان سی پی او سے پراجیکٹ ڈائریکٹر سیف سٹی پراجیکٹ پشاور تعینات، زاہد نواز ڈپٹی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس، ڈی پی او باجوڑ شہزادہ کوکب فاروق ایس ایس پی انوسٹی گیشن پشاورتعینات، ڈی ایس پی سیکورٹی گورنر ہائوس معروف خان سی پی اوپشاورتعینات، جاوید اختر مردان ریجن سے ڈی ایس پی سیکیورٹی گورنر ہائوس تعینات، ڈی ایس پی لیگل کمال حسین کو ڈی ایس پی ایڈمن اور سیکیورٹی کے اضافی اختیارات بھی تفویض، پی ایس او ٹو آئی جی پی عبدالصمد ایکٹنگ ڈی پی او باجوڑ تعینات، ڈی ایس پی رفیع اللہ ایکٹنگ ایس پی ٹریننگ کیلئے نامزد کئی گئی۔