petrol pump 3 390x285 1

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہری پورکے شہری سراپا احتجاج

ویب ڈیسک(ہری پور): پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہری ہورکے شہری سراپا احتجاج ، عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب س بجٹ کے بعد لگاتار عوام پر دوسری بار پیٹرول ڈیزل بم گرایا جارہا ہے اور ایک طرفCNGکوبندکیا جارہا ہے ، دوسری طرف پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ بڑھائے جارہے ہیں جبکہ پیٹرولیم لیوی کے نام پر اور دیگر ٹیکسوں کی مدمیں پہلے ہی حکومت عوام کی چمڑی ادھیڑ رہی ہے اور اب ہر پندرہ دن کے بعد عوام پر پیٹرولیم بم گرایا جارہا ہے۔جو کہ ظلم ہے زیادتی ہے اس پر ہری پور کے شہریوں نے حکومت سے CNGکھولنے کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم مصنوعات ڈیزل کیروسین آئل اور پیٹرول کی قیمتوں کر کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔