1 21

دہشت گرد حملے میں شہید لانس نائیک عاصم خان کی نماز جنازہ رستم میں ادا کردی گئی

ویب ڈیسک(مردان) : دہشت گردوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک عاصم خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، شہید عاصم خان ایف سی میں دوران ڈیوٹی شمالی وزیرستان میں پاک افعان سرحد پار سے گولیوں کا نشانہ بناـ

شہید اہلکار کو آبائی گاوں چینہ کلے رستم میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا ،پاک فوج کے سلامی دستہ نے شہید کے قبر پر پھولوں کے گلدستے رکھ کر سلامی پیش کی ـ