blog rain or shine 800x320 1

خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ آج رات سے شروع ہونے کا امکان

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ آج رات سے شروع ہونے کاامکان، پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا، ڈی جی پی ڈی ایم اے شریف حسین کے مطابق تیز ہواؤں، بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات، بارشوں سےگرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

‎ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں،پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700پر دیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، جرائم پیشہ افراد کی کھوج فٹ پرنٹ سے کی جائیگی، نیا آلا متعارف کرا دیا گیا