Ajmal Wazir PC1 2

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کی پریس کانفرس

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیرنے کہا کہ کورونا وائرس کے تصدیق کیسز کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔صوبے میں کورونا وائرس کے 170 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی رپورٹ مثبت آئی ہے، کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔
بین الاضلاع کے درمیان چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کل سے بند کی جائے گی، پبلک ٹرانسپورٹ 7 روز کے لیے بند کی جائے گی۔
کورنا وائرس کے پھیلاو کوروکنے کے لیے حکومت فیصلے کر رہی ہے، عوام اس وقت حکومت کا ساتھ دیں، اٹلی اور چین کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں،اٹلی ترقی یافتہ ملک ہے اس کے حالات سب کے سامنے ہیں اور چین نے فوری اقدامات سے کورونا وائرس کو کنٹرول کیا۔
اجمل وزیر کے مطابق ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اور محکمہ صحت کا عملہ کورونا کے خلاف جنگ کر رہا ہے، کورونا وائرس کو شکست دیں گے

مزید پڑھیں:  سعودی وزیر خارجہ کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم