mehmood khan cm kpk 600x300 1

وزیر اعظم کے قومی اسمبلی میں خطاب سے متعلق وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا بیان

ویب ڈیسک (پشاور):وزیر اعظم کے قومی اسمبلی میں خطاب سے متعلق وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا بیان، وزیر اعظم عمران خان کے قومی اسمبلی میں خطاب نے تاریخ رقم کر دی ہے، عمران خان کے جامع، موثر اور عام فہم خطاب نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا ہے،اپنے خطاب میں وزیراعظم نے قوم کے لئے باوقار انداز میں جینے کی راہ متعین کردی، انسانیت، انصاف اور خود داری کے سنہرے اصولوں کے مطابق نیا پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھر رہا ہے، عمران خان کے خطاب میں امید کا پہلو نمایاں ہے، اللہ بھروسہ رکھنے والوں کو مایوس نہیں کرتا،ماضی میں لیڈروں نے خودداری کے سودے کئے اور ملکی عزت گروی رکھ کر ذاتی مفاد سمیٹے،وزیر اعظم عمران خان نے پر خطر راہوں کا انتخاب کیا ہے، قوم اب اٹھ کھڑی ہو، پاکستان کو گروی رکھنے والوں کا کڑا احتساب ہوگا،ریاست مدینہ کا خواب عمران خان کی قیادت میں شرمندہ تعبیر ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری