James Vince will play for Hampshire in the opening week of fixtures

کورونا وائرس کی وجہ سے انگلش کرکٹ بورڈ نے کاؤنٹی سیزن معطل کردیا

ویب ڈیسک: کورونا وائرس کی وجہ سے انگلش کرکٹ بورڈ نے کاؤنٹی سیزن معطل کردیا

کورونا وائرس کے کھیلوں پر وار جاری ہیں، انگلش کرکٹ بورڈ نے کاؤنٹی سیزن معطل کردیا جبکہ اولمپکس کو بھی ملتوی کرنے کی باتیں شروع ہو گئیں۔کورونا وائرس کا خطرہ، انگلش کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کی تمام سرگرمیاں 28 مئی تک معطل کردی۔ کاؤنٹی کرکٹ کے نئے سیزن کا آغاز بھی جون یا جولائی سے ہوگا۔ورلڈ ریکارڈ ہولڈر میراتھن رنر کیچوگے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے آئسولیشن میں چلے گئے۔اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی پرستاروں کو گھر پررہنے کی ہدايت کردی۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی احتیاطی تدابیر کا چارٹ بھی ٹوئٹ کیا

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

میکسیکن فٹبال لیگ کے صدر ایرک بونیلا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹيم کے کھلاڑی ماجد حق کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔برطانوی ایتھلیٹکس کے چیئرمین نک کوورڈ نے ٹوکیو اولمپکس کو ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان