اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ٹیلی فون

اسلام آباد: ملک میں کرونا وائرس کے حملے اور اس کے پیش نظر معاشی چیلینجز پر تبادلہ خیال
کرونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے بارے میں گفتگو اور مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر بھی مشاورت کی گئی۔
اسپیکر اسد قیصر کے مطابق کمیٹی حکومت کے اقدامات پر نظر رکھے گی اور اپنی تجاویز دے گی۔ ملک کے لیے مل کر وائرس کے خلاف لڑنے کا عزم ہماری سیاسی قیادت ہمیشہ قومی ایشوز پر متحد ہوئی ،سیاسی قیادت کا متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے،مل کر اپنی قوم کو جرت اور بہادری کا پیغام دینا یے۔ہمیں کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔ملک مشکل مرحلہ سے گزر رہا ہے۔سیاسی قیادت مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کرے،
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مشکل کی اس گھڑی میں سیاسی قیادت کو یکجا کرنے پر اسپیکر کی کوششوں کو سراہا۔