khateer

پشاور ریسکیو 1122 کا سارے شہر کی صفائی کا فیصلہ،ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر

پشاور: چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ریلیف نے ریسکیو 1122 کا دورہ کیا، شہر کی صفائی کے لئے کلورین سلوشن اور دیگر جراثیم کش ادویات استعمال کی جائیں گے، اپنے وسائل میں رہتے ہوئے فائر ریسکیو گاڑیوں سے جراثیم کش اسپرے کئے جائیں گے۔
وائرس سطح پر رہتا ہے اور امید ہے کہ سپرے کے اچھے نتائج برآمد ہونگے، سپرے کے دوران گلیاں اور سڑکیں آفسز دھوئے جائیں گے،
ڈاکٹر خطیر نے کہا کہ دس دن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں احتیاط کی اشد ضرورت ہے، تمام اسٹاف کو گائون این 95 ماسکس اور دیگر حفاظتی آلات مہیا کیے گئے ہیں، ڈائریکٹر جنرل سمیت تمام سٹاف 24 گھنٹے الرٹ ہے،
ریسکیو کو حکومت کی جانب سے فنڈز مہیا کئے جا چکے ہیں، محکمہ ریلیف کی مکمل تعاون 1122 کو حاصل ہے۔
چیف سیکرٹری خود تمام معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دبئی، سیلابی صورتحال، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر قائم