847844 4123130 20 کامران بنگش akhbar

پشاور: دینی مدارس کےمعصوم طلبہ کوسیاست کا ایندھن بنانا ظلم ہے،کامران بنگش

ویب ڈیسک(پشاور) ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کامران بنگش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوات گراسی گراؤنڈ میں اپوزیشن جلسہ کی ناکامی حکومتی پالیسیوں پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔

جاری کیئے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی عدم شرکت کے باعث مدارس کے کمسن طلبہ کو جلسے میں لایا گیا ہے، جلسہ گاہ بھرنے کے لیے دینی مدارس کے بچے لانا شرمناک ہے، دینی مدارس کے معصوم طلبہ کو سیاست کا ایندھن بنانا ظلم ہے۔

مزید پڑھیں:  شبلی فراز کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقررکردیاگیا

کامران بنگش کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کی نگرانی کے فریضے سے غافل نہ ہوں، حکومت علمائے کرام اور دینی مدارس کا احترام کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس بچوں کے استحصال کا نوٹس لے، ذمے داران مدارس کے خلاف کارروائی کرے، پرامن سوات عوام کے لیے پی ٹی آئی کا تحفہ ہے۔

مزید پڑھیں:  طوفان اور سیلاب کے بعد عرب امارات میں معمولات زندگی بحال

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ پچھلے جلسوں کی طرح پی ڈی ایم کا یہ جلسہ بھی بُری طرح فلاپ ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا وجود اب ختم ہوچکا ہے، اپوزیشن جماعتوں کو 2023ء کے الیکشن میں بھی شکست کا سامنا ہوگا۔