pakistan super league psl 2020

پی ایس ایل 5 کے شائقین کیلئے خوشخبری بقیہ میچز نومبر میں ہوسکتے ہیں- پی سی بی چیف ایگزیکٹو

ویب ڈسک: شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پی ایس ایل فائیو کا میلہ پھر سے سجے گا، ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز ملتوی کیے ہیں منسوخ نہیں کیے گئے۔

چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فرنچائزز کی مشاورت سےفیصلہ کریں گے کہ سیمی فائنل ہوں یا پرانا فارمیٹ رکھا جائے۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث کرکٹ بورڈ کو مزید نقصان ہوسکتا ہے، پی ایس ایل کی گیٹ منی سے 200 ملین روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 2020ء کے باقی میچز ضرور کھیلے جائیں گے اور ایونٹ کے بقیہ میچز پرانے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے پلے آف مرحلے میں کھیلے جائیں گے۔پی سی بی نے کورونا وائرس کے خطرے کے باعث ایونٹ کی مدت کو کم کرتے ہوئے پلے آف مرحلے کو سیمی فائنلز اور فائنل میں بدل دیا تھا۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں کی موجودگی کو دیکھ کر پی ایس ایل کے باقی میچز کروائے جائیں گے

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

سیمی فائنل میں ملتان سلطانزکامقابلہ پشاور زلمی سےہونا ہے جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں لاہورقلندرز اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گی۔