111 21

وزیر اعلیٰ کا جانی خیل کے لیے دو ارب روپے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان

ویب ڈیسک (پشاور): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے جانی خیل قبیلے کے عمائدین پر مشتمل 40 رکنی جرگے کی ملاقات، جانی خیل قبیلے کے مطالبات اور مسائل کے حل کے لئے کامیاب مذاکرات، جرگے میں صوبائی وزیر شاہ محمد وزیر کے علاوہ، چیف سیکرٹری، آئی جی پی، کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، کمشنر، آر پی او، ڈی سی اور ڈی پی او بنوں کی بھی شرکت۔

وزیر اعلیٰ کا جانی خیل کے لیے دو ارب روپے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان، وزیر اعلی کا شکتو ڈیم کی تعمیر کے لئے دو ارب روپے کا بھی اعلان، وزیر اعلی کا فرنٹئیر کانسٹیبلری میں جانی خیل کے جوانوں کے پانج پلاٹونز بھرتی کرنے کا اعلان، ان پانچ پلاٹونز کے تمام تر اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ جانی خیل میں پولیس اسٹیشن کی تعمیر کا بھی اعلان کرتا ہوں، علاقے میں امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، جانی خیل قبیلے کے ساتھ جو معاہدہ کیا گیا ہے ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جانی خیل کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے، علاقے میں ہسپتال، سکول، کالج اور سڑکوں سمیت تمام ترقیاتی کام کیے جائیں گے، جانی خیل کے عوام کے مسائل کا بھر پور احساس ہے ان کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں، جانی خیل کے لوگ محب وطن، پر امن اور ترقی پسند لوگ ہیں، بعض عناصر نے اپنے سیاسی مقاصد کے لئے جانی خیل کے عوام کو حکومت کے خلاف اکسانے کی کوشش کی، گذشتہ ادوار میں علاقے کے منتخب نمائندوں نے جانی خیل کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:  این ایف سی ایوارڈ ،وفاق صوبے کا ھق نہیں‌دے رہا، مزمل اسلم
مزید پڑھیں:  جمرود میں مکان پر چھاپہ ،فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی،1شخص جاں بحق

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں مکمل امن کی بحالی کے لئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے، علاقے کے عمائدین اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں، علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لئے جو کچھ بھی مجھ سے ہو سکے گا پیچھے نہیں ہٹوں گا، بحیثیت وزیر اعلی میری خواہش اور کوشش ہے کہ صوبے کے کونے کونے میں امن اور ترقی ہو، وزیر اعلی کا کامیاب جرگے کے انعقاد پر جانی خیل کے عمائدین کا شکریہ اور انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف، جانی خیل عمائدین کا جرگہ منعقد کرنے اور ان کے مسائل سننے کے لئے وقت دینے پر وزیر اعلی کا شکریہ، عمائدین کی علاقے کی تعمیر و ترقی اور امن کے لئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی۔