jjj 1

شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلکن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلکن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوران گفتگو دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال، پاکستان، امریکہ کے ساتھ گہرے دو طرفہ اقتصادی تعاون، علاقائی روابط کے فروغ اور علاقائی امن کے حوالے سے دو طرفہ تعاون پر محیط، وسیع البنیاد اور طویل المدتی تعلقات کیلئے پر عزم ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے جیو اکنامک وژن کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے، اطراف نے امریکی مالی تعاون سے وسط ایشیاءسے براستہ افغانستان پاکستان کے لئے توانائی اور رابطے جوڑنے کے مختلف منصوبہ جات پر بھی بات چیت کی۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی 2برس کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک کا دعویٰ

وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان اور امریکہ کے مابین مربوط اور اعلیٰ سطحی مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا، افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے دونوں ممالک کے نکتہ ء نظر میں مماثلت خوش آئند ہے، پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے امریکہ کے ساتھ بااعتماد شراکت دار کے طور پر مخلصانہ کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے، ہمیں توقع ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے ذمہ دارانہ انخلاء سے افغان امن عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد ملے گی، افغانستان میں دیرپا امن کا قیام افغان قیادت، علاقائی و عالمی متعلقین کی مشترکہ ذمہ داری ہے، تمام متعلقین پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ افغان گروہوں پر جامع مذاکرات کے ذریعے، افغان مسئلے کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کودکھانےسےپہلےتحریکِ لبیک سےمعاہدہ طےہوا، احسن اقبال

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے امریکہ کی جانب سے فراہم کردہ معاونت پر امریکی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے افغان امن عمل میں بامقصد پیش رفت کے حصول کیلئے، دو طرفہ ربط اور تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔