Untitled 1 639

خیبر پختونخوا میں بجلی چوری اور کنڈا کلچر خاتمے کیلئے وزیر اعلی ٹاسک فورس قائم

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخوا میں بجلی چوری اور کنڈا کلچر خاتمے کیلئے وزیر اعلی ٹاسک فورس قائم، ٹاسک فورس صوبائی حکومت اور پیسکو کی جانب مشترکہ طور پر قائم کی گئی ہے، ٹاسک فورس طاقت کا استعمال کرتے ہوئے بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرے گا، بجلی چوری میں ملوث بڑی بڑی صنعتوں یا دیگر افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے، وزیر اعلی ٹاسک فورس کا سربراہ سیکرٹری داخلہ ہونگے، دیگر ممبران میں ڈویژنل کمشنرز، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل اور پیسکو چیف شامل ہونگے، ضلعی اور تحصیل سطح پر بھی کمیٹیاں قائم کی جائینگی، پیسکو کے نادہندہ صارفین سے وصولی کو ممکن بنایا جائے گا.

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت:اسلام آباد ہائیکورٹ کا ردعمل دینے کا فیصلہ