Untitled 1 642

عمران خان کے پچاس لاکھ گھروں میں سے ایک بھی گھر نظر نہیں آرہا،آفتاب شیرپاؤ

ویب ڈیسک (پشاور): قومی وطن پارٹی کے سیکرٹریٹ کا افتتاح کر دیا گیا، افتتاح قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان کی جانب سے کیا گیا، آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ 2013 میں پشاور نے عمران خان کو کامیاب کیا، 2013 میں پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ سیٹیں پختونخوا سے ملیں، تحریک انصاف نے بدلے میں پشاور کو رد کیا، کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی، بی آر ٹی پر تین چند زیادہ پیسے خرچ ہوئے، 1.2 ارب روپے پشاور کے بیو ٹیفیکیشن کے نام پر ضائع کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ کا تمام جامعات بند کرنے کی دھمکی

بجٹ کے بعد مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے،صوبے میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے، عوام کو مشکلات ہیں، حکومت آئی ایم ایف کے شکنجے ہیں ہے، پچھلی حکومت میں 55 روپے کی چینی ایک سو دس تک پہنچ گئی ہے، پی ٹی آئی کو چینی، پیٹرول، گندم کی قیمتوں میں مافیا نظر آتا ہے، 450 ارب روپے کی غبن ہوئی ہے، کارروائی کیوں نہیں ہوئی اپنے وزرا کو این آر او دینا کہاں کا انصاف ہے، عمران خان کو بلے کی جگہ کچکول کا نشان رکھنا چاہئے تھا، ویکسین کیلئے بھی حکومت کچکول لئے پھرتی ہے، عمران خان کے پچاس لاکھ گھروں میں سے ایک بھی گھر نظر نہیں آرہا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری اور برفباری کا امکان