.jpg

اسلام آباد: کورونا کےوارایک بارپھرشدت اختیارکرنےلگے، ​متعدد علاقے سیل

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے بعد متعدد علاقوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح پانچ فیصد تک پہنچنے پر کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  امریکہ جارحانہ کارروائیوں کی بجائے امن کیلئے کوشاں ہے، انٹونی بلنکن

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق جن علاقوں میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں انہیں سیل کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق قربان ٹاؤن کھنہ کی گلی نمبر 13، گلی نمبر 19، سیکٹر جی الیون ٹو، ایف سکس تھری، جی سیون، ایف سکس تھری، جی سیول ٹو کی مخصوص گلیوں اور سواں گارڈن کو سیل کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب دیں گے ،ایران

انہوں نے بتایا کہ کیپس اکیڈمی پی ڈبلیو ڈی، ماڈل اسکول بوائز ایف ایٹ تھری کو بھی سیل کیا جارہا ہے۔ مذکورہ علاقوں کوپیر کی صبح 9 بجےسے تاحکم ثانی بند کردیا جائے گا۔