download 37

ہم بحثیت مسلمان اور پاکستانی ایک قوم ہیں، دشمن ہمیں تقسیم نہیں کر سکتا . گورنر شاہ فرمان

پشاورگورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ دنیا کے موجودہ حالات اور بھارت میں مسلمانوں پر مظالم نے ثابت کر دیا کہ مسلمانوں کیلئے الگ ریاست پاکستان بنانے کا فیصلہ بالکل درست فیصلہ تھا،بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ رویہ اور مظالم دیکھ کر ہمیں احساس ہوتا ہے کہ پاکستان کا قیام ہمارے لئے کتنا ضروری تھاانہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ ہم ایک آزاد اور خود مختار ملک میں سانس لے رہے ہیں۔ ہماری دشمن طاقتیں ہمیں زبان، نسل، رنگ اور فرقہ ورانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں:گورنر شاہ فرمان نے کہا کہ دشمن ہمیں کبھی تقسیم نہیں کر سکتا، ہم بحثیت مسلمان اور پاکستانی ایک قوم ہیں،ہم متحد ہیں اور اسی اتحاد کی بدولت تمام آزمائشوں کا ڈت کر مقابلہ کیا:گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ آج دنیا کے بیشتر ممالک کرونا وائرس وبا کا شکار ہو چکے ہیں اور پاکستان کو بھی اس وبا کا سامنا کرناپڑ رہا ہے ،ہمارے ملک پر کرونا وائرس وبا ایک آزمائش ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم اس آزمائش میں سرخرو ہوں گے، اُن کا کہنا تھا کہ عوام احتیاط برتیں اور کرونا وائرس سے بچا کیلئے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایئںن ہم سب کا مقصد ایک خوشحال پاکستان ہے۔

مزید پڑھیں:  اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، محسن نقوی