af50b2ee 097a 4e34 a04d 2f74dfb658bf

صوابی :جوڈیشل کمپلیکس کےزنانہ گیٹ پرپولیس کی کارروائی،2خواتین اسلحہ سمیت گرفتار

ویب ڈیسک(صوابی )صوابی جوڈیشل کمپلیکس کے زنانہ گیٹ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوخواتین کوگرفتارکرلیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ خواتین کو زنانہ گیٹ پر دوران چیکنگ خاتون لیڈی کانسٹیبلز نے گرفتارکرکےدو پستول و میگزین برآمد کرلئے ہیں۔
خواتین کے گھر والے پہلے سے عدالت میں موجود تھے اورمخالفین بھی عدالت میں موجود تھے اور ان کی قتل مقاتلے کی دشمنی ہیں جس میں آج پیشی تھی پولیس کی بروقت کارروائی نے بڑا واقع ہونے سے روک دیا ۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں کھلی کچہری، سرکاری محکموں کیخلاف شکایات کے ڈھیر
مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا قرعہ صاحبزادہ حامد رضا کے نام نکل آیا

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ مخالفین کے قتل کی منصوبہ بندی کی گئی تھی اور خواتین کے ذریعے اسلحہ اندار پہنچنا تھا جو کے پولیس نے ناکام بنا دیا۔