763740 4073734 Coronavirus AFP updates

کورونا وائرس:ملک میں مزید 15افراد جاں بحق

ویب ڈیسک(اسلام آباد )کورونا سر اُٹھانے لگا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری کئے گئےکورونا کے تازہ اعداد و شمار کہ مطابق 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے،جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات 22 ہزار597 تک جاپہنچی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی نہ آسکی، ایک دن میں 1800 سوسے زائد کیسز سامنے آئے اور مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 3.84 فیصد ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کی تجاویز سامنے آگئیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 47 ہزار 15 ٹیسٹ کیے گئے ،جس میں سےایک ہزار808 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ اس دوران مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 3.84 فیصد ہوگئی۔

این سی او سی کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 92 ہو گئی اورایکٹو کیسز کی تعداد 38ہزار622 ہے جبکہ 9 لاکھ 11 ہزار383 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بالوں کے حوالے سے فرانسیسی پارلیمنٹ میں متنازعہ بل منظور

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 47 ہزار 4 سو 78، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار چار سو 63، پنجاب میں تین لاکھ 48 ہزار 309، اسلام آباد میں 83 سات سو 64، بلوچستان میں 27 ہزار 994، آزاد کشمیر میں 21 ہزار ایک سو 80 اور گلگت بلتستان میں چھ ہزار نو سو چار ہوگئی ہے۔