2024107 psl 1584854382 477 640x480 1

کورونا وائرس سے پی ایس ایل 5 کو اب تک 20 کروڑ روپے کا دھچکا لگ چکا ہے-

کورونا وائرس سے پی ایس ایل 5 کو اب تک 20 کروڑ روپے کا دھچکا لگ چکا ہے-

ٹیلی کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہا کہ کورونا وائرس عالمی مسئلہ ہے، دنیا بھر میں اسپورٹس مقابلے بند ہو گئے، ہم سے جہاں تک ممکن ہو سکا پی ایس ایل5 کے میچز جاری رکھنے کی کوشش کرتے رہے، ہم جو کچھ کر سکتے تھے وہ کیا، وفاق،سندھ اور پنجاب کی حکومتوں سے ایڈوائزری ملنے کے بعد مقابلے خالی میدانوں پر کرانے کا فیصلہ کیا۔ایلمنیٹرز مقابلوں کو سیمی فائنلز میں بدل کر فائنل 22 مارچ سے18 تاریخ تک لے آئے تھے، ہمارے لیے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی حفاظت اولین ترجیح تھی، اس لیے پی ایس ایل کو ملتوی کیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

وسیم خان نے کہا کہ التواکے باوجود مجموعی طور پر لیگ کے کافی میچز ہوگئے، اس کی وجہ سے بہت بڑا مالی خسارہ نہیں ہوا، کرکٹ کا معیار بھی شاندار رہا، ایک اندازے کے مطابق پی ایس ایل میں ہمیں 20کروڑکے نقصان کا سامنا ہے، ہمیں گیٹ منی کی وجہ سے خسارہ برداشت کرنا پڑا، مکمل اعداد و شمار بھی 2 ہفتے میں سامنے آجائیں گے،اس وقت ہی بتا سکیں گے کہ کس مد میں کیا خسارہ ہوا ہے، بنگلادیش سیریز ملتوی ہونے سے بھی 30سے 40 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا،اس کے باوجود بورڈ مالی طور پر مستحکم ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان