corona 17

کورونا وائرس :ملک میں مزید21 افراد جاں بحق،1ہزارسےزائد کیسزرپورٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 21 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 22 ہزار 618 ہوگئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید ایک ہزار 590 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 76 ہزار 682 ہوگئی۔ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 3.63 فیصد رہی۔ بلک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 790 ٹیسٹ کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  ایران کا پاکستان کے ساتھ تحارتی حجم بڑھانے کا عندیہ

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 48 ہزار 3 سو 85، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 5 سو 53، پنجاب میں تین لاکھ 48 ہزار 509، اسلام آباد میں 83 ہزار 8 سو 31، بلوچستان میں 28 ہزار 321، آزاد کشمیر میں 21 ہزار 2 سو 56 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار نو سو 72 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  نیویارک، فلسطین کے حمایتی طلبہ کی برطرفی کیخلاف احتجاج، یونیورسٹی میں حالات کشیدہ