ماڈل نایاب کو کیسے قتل کیا گیا؟ کیس میں اہم انکشافات

ویب ڈیسک(لاہور) لاہور میں قتل ہونے والی ماڈل کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنےآ گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ماڈل قتل کی رات اپنے دوستوں کے ساتھ دعوت پر گئی اور پارٹی میں مقتولہ ماڈل کا کچھ دوستوں سے جھگڑا ہو گیا تھا۔

ماڈل نایاب فارم ہاؤس سے واپس گھر آئی اور بھائی کو فون کیا جبکہ اسی رات نایاب کا سوتیلا بھائی اس سے ملنے بھی آیا۔ نایاب سے جن دوستوں کا جھگڑا ہوا انہیں شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ماڈل نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا گیا اور ماڈل نایاب کی گردن پر زخم کے نشان بھی پائے گئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے ساتھ زیادتی حتمی فرانزک رپورٹ میں واضح ہو گی جبکہ مقتولہ نایاب کے موبائل فون سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ نایاب کے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد کو شامل تفتیش کیا جائے گا اس معاملے میں ڈکیتی مزاحمت سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں گھر سے ماڈل کی برہنہ حالت میں لاش برآمد ہوئی تھی اور پولیس کے مطابق فیز فائیو میں 29 سالہ ماڈل خاتون کے گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ 29 سالہ ماڈل کی شناخت نایاب کے نام سے ہوئی، مقتولہ نایاب کے 2 سوتیلے بھائی ہیں مقتولہ غیر شادی شدہ تھی اورنامعلوم ملزمان نے تشدد کرنے کے بعد گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتارا۔