Untitled 1 644

لنڈی کوتل:مشرق ٹی وی کے دینی پروگرام کے میزبان مفتی اکرام اللہ کے چھوٹے بھائی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

ویب ڈیسک (لنڈی کوتل): مذہبی سکالر، مشرق ٹی وی کے دینی پروگرام کے میزبان مفتی اکرام اللہ کے چھوٹے بھائی اسداللہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں، ایم پی اے شفیق شیر، علماء کرام، سیاسی جماعتوں کے رہنما، زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین مولانا احسان اللہ اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت، نماز جنازہ ممتاز عالم دین اور تنظیم اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما عدنان قادری نے پڑھائی، مرحوم اسداللہ آج صبح کوئٹہ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے، مرحوم کے مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی.

مزید پڑھیں:  یتیم بچوں کی کفالت میں دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا