1111 17

سیاحتی مقامات پہ جانے والے افراد کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار۔ این سی او سی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): این سی او سی کے مطابق پاکستان میں دو کروڑسے زائد ویکسین ڈوزز لگانے کا سنگ میل عبور کرلیا، گزشتہ روز پانچ لاکھ پچیس ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی، یکم جولائی سے لے کر اب تک چالیس لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے لئیے این سی او سی کا بڑا فیصلہ، بین الاقوامی فلائیٹ آپریشن کو بڑھا کر 50 فیصد کردیا گیا، فیصلے کا اطلاق 15 جولائی 2021 سے ہوگا، اس اضافے سے روزانہ مزید 2500 سے 3000 افراد پاکستان آسکیں گے، اس ضمن میں اضافی انتظامات کے لئیے تمام ایئرپورٹ اور متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس، مہنگی بجلی پیداوار پر توجہ دلاو نوٹس پیش کیا جائیگا

انہوں نے مزید کہا کہ یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لئیے ویکسین لازمی شرط قرار، عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحتی مقامات کی طرف جانے والے تمام راستوں پر سخت چیکنگ کی ہدایات، ان ہدایات کی روشنی میں تمام سیاحتی مقامات پہ جانے والے افراد کے لئیے ویکسینیشن لازمی شرط قرار، کورونا ایس اوپیز پہ عمل درآمد کے لئیے قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول پاکستان آرمی سے مدد لینے کا فیصلہ، کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئیےمختلف علاقوں میں ہیٹ میپس کی مدد سے سمارٹ لاک ڈاؤنز کا نفاذ جاری۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک ہماری مزاحمت جاری رہے گی، ابوعبیدہ

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسلام آباد، ملتان، پشاور، گجرانوالہ میں انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں کو سیل کردیا گیا، ان ہوٹلوں میں ویکسینیشن اور ماسک کے بغیر سٹاف اور وزیٹرز کی موجودگی کا نوٹس لیا گ